اسسٹنٹ کمشنر مچھ ارسلان خان کا لیویز فورس کی نیشنل ہائی وے پر قائم چیک پوسٹوں و تھانوں کا اچانک دورہ

بدھ 15 مئی 2024 20:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مچھ ارسلان خان نے لیویز فورس کی نیشنل ہائی وے پر قائم چیک پوسٹوں اور تھانوں کا اچانک دورہ کیا ۔ دورے کا بنیادی مقصد لیویز فورس کی چیک پوسٹوں پر ان کی حاضریوں کو چیک کرنا تھا ۔

(جاری ہے)

اس دوران اسسٹنٹ کمشنر مچھ ارسلان خان نے لیویز فورس کے جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کو قائم رکھنے کیلئے ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کی جانب سے سخت احکامات دیے گئے ہیں ، اس لئے آپ الرٹ رہیں ، اپنی جائے تعیناتی پر نہ صرف اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں بلکہ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں تاکہ کوئی جرائم پیشہ عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہوسکیں ۔

انہوں نے کہاکہ علاقے میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے تمام احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ ہائی ویز پر سفر کرنے والے مسافروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں