ڈپٹی کمشنرقلات کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ مینجمنٹ کمیٹی کا ماہانہ اجلاس، صحت کے شعبہ سے متعلق تبادلہ خیال

جمعرات 16 مئی 2024 22:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنرقلات فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) بلال شبیر کے زیرصدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ مینجمنٹ کمیٹی کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں صحت کے شعبے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ، ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور دیگر ٹیکنیکل سٹاف کی حاضریاں ، سٹاف کی کمی ، ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی ، ایمبولینسز کی دستیابی اور دیگر امور سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ڈاکٹر لوگوں کے لئے مسیحا ہیں ، ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے لوگوں کا صحت مندہونا ضروری ہے ۔ ڈاکٹرز اور دیگر ٹیکنیکل سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لئے حکام بالا سے خط وکتابت کررہے ہیں ، عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی ہم سب کی ذمہ داری ہے ، اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ قلات محکمہ صحت سے ہرممکن تعاون جاری رکھے گا ، صحت کے شعبے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرقلات نثاراحمدلانگو ، اسسٹنٹ کمشنر منگچر اکبرعلی مزارزئی ، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی مجیب بلوچ ، ڈی ایچ او قلات ڈاکٹر نسیم لانگو ، ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈاکٹرنصراللہ لانگو ، ایم ایس آغا کریم خان ہسپتال ڈاکٹر علی اکبرنیچاری ، ڈبلیو ایچ اوکے ڈاکٹر نصیر کرد، ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر عبدالفتاح ، سپرنٹنڈنٹ حاجی محمدابراہیم بنگلزئی نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں