ڈپٹی کمشنردکی کلیم اللہ کاکڑ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کااجلاس

جمعرات 16 مئی 2024 22:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر کلیم اللہ کاکڑ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کااجلاس منعقد ہوااجلاس میں ڈی ایچ او، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال اور دیگرنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے آفیسروں نے محکمہ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت کےشعبہ میں نااہلی اور کوتاہی کی گنجائش نہیں یہ ایک ایسا شعبہ ہے کہ اس کا براہ راست تعلق عوام کی صحت سے ہے اور عوام کا علاج ہسپتال میں ہونا ضروری ہےضلع دکی میں عوام کو علاج و معالجے کی مفت سہولیات کی فراہمی کو ہرصورت میں یقینی بنایا جائے۔

ہسپتالوں میں اسٹاف کو اپنی ڈیوٹیز پر حاضر رہنے کی تلقین کی جاتی ہے اور مستقبل میں ان کی کڑی نگرانی کی جائیگی غیر حاضر رہنے والے اسٹاف کی تنخواہیں کاٹی جائیں گی اور جو مستقل غیر حاضر ہیں ان کو ملازمت سے ہمیشہ کے لئے برخاست کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں