اسسٹنٹ کمشنرخاران ہدایت اللہ اسسٹنٹ کمشنرکا ریزات پشین تعینات

جمعہ 17 مئی 2024 17:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) اسسٹنٹ کمشنر خاران ہدایت اللہ کو تبادلہ کر کے اسسٹنٹ کمشنر کاریزات پشین تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کاریزات دھیرج کلرہ کو ایس اینڈ جی,اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

تعیناتی کے منتظر محمد جان کو اسسٹنٹ کمشنر تُربت تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر تُربت کیپٹن(ر)محمد حسیب شجاع کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر صحبت پور مصور احمد کو ایس اینڈ جی,اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئے سیف الدین تحصیلدار بندوبست ڈسٹرکٹ خاران کو ایکٹنگ اسسٹنٹ کمشنر صحبت پور تعینات کر دیا گیا ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں