وفاقی محتسب کے حکم پر کوئٹہ کے رہائشی درخواست گزار عزیزاللہ کو پاسپورٹ دلوادیا گیا

جمعہ 17 مئی 2024 23:23

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) وفاقی محتسب ریجنل افس کوئٹہ میں کوئٹہ کے رہائشی درخواست گزار عزیزاللہ نے درخواست دائر کی تھی کے انہوں نے پاسپورٹ بنانے کے لئے اپلائی کیا پر پاسپورٹ آفس کی جانب سے انکا پاسپورٹ بنانے میں تاخیر کی جا رہی ہے۔ درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اس سلسلے میں کہی بار متعلقہ دفتر سے رابطہ کیا اور دفتر کے چکر لگائے مگر انکی کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

بالاخر مجبور ہو کر انہوں نے انصاف کے حصول کی خاطر وفاقی محتسب کے ادارے میں درخواست دائر کی۔ درخواست موصول ہوتے ہی ریجنل افس کوئٹہ کے عملے نے انکوائری کا اغاز کیا۔اور متعلقہ محکمے کے عملے کو طلب کر کے جواب مانگا۔متعلقہ محکمہ جواز پیش کرنے میں ناکام رہا۔ چنانچہ وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ فوری طور پر درخواست گزار کا پاسپورٹ انہیں مہیا کیا جائے۔ وفاقی محتسب کے احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کا پاسپورٹ ان کو دے دیا۔ درخواست گزار نے وفاقی محتسب کے اس احسن اقدام پے شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں