ڈپٹی کمشنرچمن کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس، ہیلتھ سہولیات اور ملازمین کی پرفارمنس کا جائزہ

ہفتہ 18 مئی 2024 00:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنرچمن کیپٹن (ر) راجہ اطہر عباس کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ضلع چمن میں ہیلتھ سہولیات اور ہیلتھ ملازمین کی پرفارمنس کا جائزہ اور تنخواہوں میں کٹوتی، ویکسینیشن اور ہیلتھ سروسز کو بہتر کرنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر ایمل خان ، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبد الرشید ، ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر رشید ناصر اور مختلف ڈیپارٹمنٹس کے نمائندے اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے دیگر افسران نے بھی شِرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی چمن نے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت چمن کے عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے فرائض کی انجام دہی اور خدمات سرانجام دیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور ہسپتال کا تمام سٹاف اپنی حاضریوں کو یقینی بنائے ، صحت کے شعبے میں غیر حاضری اور وقت کی پابندی نہ کرنے والے ڈاکٹرز پیرامیڈیکس اور تمام سٹاف کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ طبعی ادویات اور علاج و معالجہ کے حوالے سے ہسپتال اور تمام ہیلتھ سنٹرز کو سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے ہم بھرپور کوشش کر رہےہیں ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں