ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سے گنداواہ کے زمینداروں کے وفد کی ملاقات، درپیش مسائل پر بریفنگ

ہفتہ 18 مئی 2024 00:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللہ شاہ سے گنداواہ کے زمینداروں کے وفد نے عبدالخالق گھوٹیہ کی سربراہی میں ملاقات کی ۔ وفد نے گنداواہ گنڈھے اور آب سیاہ ودیگر درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللّہ شاہ نے زمینداروں کے تمام تر درپیش مسائل کے حل کی یقین دیہانی کرواتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے موثر و جامع حکمت عملی کے تحت جائزہ لیا جائے گا اور ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے زمینداروں کے وفود کو درپیش مشکلات کے ازالے کی یقین دہانی کرائی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں