کوئٹہ میں تجاوزات، تھڑا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن

ہفتہ 18 مئی 2024 15:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے انسداد تجاوزات سیل نے شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات، تھڑا مافیا، منی پیٹرول پمپ اور ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کا باعث بننے والے ریڑھی بانوں کے خلاف کارروائی کی ۔

(جاری ہے)

ہفتے کوا یڈمنسٹریٹر کوئٹہ محمد حمزہ شفقات کے احکامات پر میٹروپولٹین کارپوریشن کوئٹہ کی انسداد تجاوزات برانچ کے انچارچ علی رضا درانی نے میزان چوک، مالی باغ، گلندر مکان، نچاری روڈ، طوغی روڈ سمیت آس پاس کے علاقوں میں قائم تجاوزات، تھڑا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، دوران کاروائی دکانوں کی حدود سے باہر رکھے گئے سامان کو ضبط کیا گیا جبکہ تھڑوں کو بھی مسمار کیا گیا، ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لئے سڑک پر ٹریفک کی راہ میں روکاوٹ کا باعث بننے والے ریڑھی بانوں کو ہٹایا گیا اور سخت ہدایات جاری کی گئی کہ سڑک یا فٹ پاتھ پر موجود ریڑھیاں ٹریفک جام کے ساتھ ساتھ پیدل چلنے والے افراد کے لئے بھی مسائل کا باعث بنتے ہیں لہذا انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں وگرنہ سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں