سبی میں مسلم ہینڈز کے تعاون سے ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کا افتتاح کردیاگیا

اتوار 19 مئی 2024 00:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ اور ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر شبیر بادینی نے سبی میں مسلم ہینڈز کے تعاون سے ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کا افتتاح کر دیا۔ سینٹر میں خواتین کو سلائی کڑھائی کی مہارتیں سیکھا کر روزگار اور کاروباری مواقع پیدا کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عرفان قریشی، ریٹائرڈ ڈائریکٹر سوشل ویلفیر دین محمد مری، ڈائریکٹر پروونشل آفس امجد لاشاری اور مسلم ہینڈز کے اعلیٰ عہدے دار بھی موجود تھے ۔

مسلم ہینڈز کی جانب سے ٹرینرز بھی فراہم کئے جائیں گے جو خواتین کو سلائی اور کڑھائی سکھائیں گے جبکہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سوشل ویلفیئر ان کی سپرویژن کرے گا ۔ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کے افتتاح کے موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ اور ڈی جی سوشل ویلفیئر شبیر بادینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مراکز قائم کر کے نہ صرف خواتین کو ہنرمند بنایا جا رہاہے بلکہ خواتین اپنے خاندان کی بہترین کفالت بھی کر سکیں گی ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں