کوئٹہ میں سبزیوں اور مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی

اتوار 19 مئی 2024 18:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سبزیوں اور مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی ہو گئی۔کوئٹہ شہر میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 20 روپے کی کمی کے بعد 50 روپے فی کلو ہو گئی۔

(جاری ہے)

کوئٹہ میں پیاز کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد پیاز کی قیمت 100 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق بھنڈی کی فی کلو قیمت 50 روپے کم ہو کر 150 اور کھیرے کی فی کلو قیمت 60 روپے ہو گئی ہے۔شہر میں آلو کی فی کلو قیمت 70 روپے اور دیسی لیموں کی قیمت 700 روپے فی کلو برقرار رہی۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق چکن کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت 480 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں