اسسٹنٹ کمشنر(کچلاک) کا پرائس کنٹرول کمیٹی کے تحت گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں، پولٹری فارم سیل کردی

پیر 20 مئی 2024 23:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2024ء) اسسٹنٹ کمشنر(کچلاک) کیپٹن( ر) خالد شمس نے کچلاک اور گردنواح میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے تحت گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کی۔ کاروائی کی دوران 10 دکانوں 3 پیٹرول پمپوں اور ایک پولٹری فارم کے کا دورہ کیا۔ دکانوں میں مٹن شاپ شامل تھے۔ اس دوران سرکاری نرخنامے کے خلاف ورزی کرنے 3 دکانداروں کو گرفتار کرلیے جبکہ متعدد دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کیے۔

اسکے ساتھ پولٹری فارم کا دورہ کیا قیمتوں کا تعین کیا مہنگا مرغی بیچنے پر پولٹری فارم سیل کردی۔ اسکے مختلف پیٹرول پمپوں کا دورہ کیا پمپوں پر گیج کا معائنہ کیا۔مجسٹریٹ سیف اللہ کاکڑ نے کلی عمر اور نواں کلی میں گرانفروشوں کءخلاف کاروائی کی اس دوران 25 دکانوں کا دورہ کیا جس میں نان شاپ اور ملک شاپ شامل تھے کاروائی کے دوران سرکاری نرخنامے کے خلاف ورزی کرنے پر 5 دکانداروں کو گرفتار کرکے 1 دکان سیل کردی اور دو دکانداروں کو وارننگ جاری کیے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر(سریاب)ماریہ شمعون نے انسداد تجاوزات کے خلاف کاروائی کی اس دوران سڑک پر کھڑی ریڑیوں اور سڑک پر پڑی غیر قانونی اشیاہ کو ہٹایا اس دوران تمام ریڑھی والوں اور سبزی بیچنے والوں کو سخت وارننگ جاری کیے کہ آئندہ سڑک پر کھڑی ریڑھی کو بند کرکے مالک کو گرفتار کیا جائیگا۔اسسٹنٹ کمشنر(سریاب)ماریہ شمعون نے سیٹلائٹ ٹاون میں عوامی شکایات کے بنا پر تندور مالکان کے خلاف کاروائی کی اس دوران 15 تندوروں کا دورہ کیا تندورں پر وزن اور قیمتوں کا جائزہ لیا اس دوران سرکاری نرخنامے کے خلاف ورزی اور وزن میں کمی پر 10 دکانداروں کو گرفتار کرلیے جبکہ متعدد دکانداروں کو جرمانے کیے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں