ہماراتعلیمی ماحول حوصلہ افزا ہے تاہم اس میں مذید بہتری لانے اور محنت کرنے کی ضرورت ہے،کمشنر قلات ڈویژن

جمعرات 23 مئی 2024 22:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) کمشنر قلات ڈویژن محمد نعیم خان بازئی نے کہاہے کہ تعلیمی میدان میں ترقی حاصل کرنے کے لئے تمام گورنمنٹ تعلیمی اداروں کو فعال بنانااساتذہ کی غیر حاضری کا خاتمہ اور لگن وقومی جذبے کے تحت درس و تدریس کا ماحو ل قائم کرنا ایک بنیاد ی عنصر ہے تعلیم کے فروغ و ناخواندگی کے خاتمہ کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے تعلیم ایک ایسا شعبہ ہے کہ جہاں اخلاص اور محنت کو بڑی اہمیت حاصل ہے نئی نسل کو تعلیم کے زیور ے سے آراستہ کرنے کے لئے من حیث القوم ہی ایجوکیشن آفیسرز اور اساتذہ تعلیمی خدمات سرانجام دیں۔

انہوں نے آج ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن اور ڈویژنل ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کے ساتھ تعلیمی شعبے پر منعقدہ میٹنگ کے موقع پر اپنے خیالات کاا ظہار کرتے ہوئے کہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی ایس ٹو کمشنر عبدالصمد مینگل بھی اجلاس میں شریک تھے۔اس سے قبل ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن ذکریا شاہوانی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن نجم الاسلام ساسولی نے ڈویژن سطح پرمحکمہ ایجوکیشن سے متعلق کمشنر قلات ڈویژن کو تفصیلات کے ساتھ پروگریس رپورٹ پیش کی، تعلیمی اداروں کی تعداد، فعال او رغیر فعال تعلیمی ادارے، اساتذہ طلباءکی تعداد دیگر تعلیمی صورتحال کے بارے میں اظہارِ خیال کیا۔

کمشنر قلا ت ڈویژن محمد نعیم خان بازئی نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دستیاب وسائل کے اندررہتے ہوئے تعلیم کی ترقی تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے لئے کوششیں بروئے کار لانے اور انتھک محنت کرنے کی ضرور ت ہے،تعلیم ہی وہ شعبہ ہے کہ جس سے قومیں بنتیں ہیں ملک وملت ترقی کرتے ہیں جب ہم اپنی نئی نسل کو تعلیم سے روشناس کرائیں گے ناخواندگی کے بادل چھٹ جائیں گے تو وہی سے ہماری کامیابی کا صحیح معنوں میں آغازبھی ہوگا، کمشنر قلات ڈویڑن محمد نعیم خان بازئی کا مذید کہنا تھاکہ ہماراتعلیمی ماحول حوصلہ افزا ہے تاہم اس میں مذید بہتری لانے اور مذید محنت کرنے کی ضرورت ہے جہاں کمی اور کوتاہیاں ہیں وہاں ان کو دور کردیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں