کوئٹہ، صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی سے پارلیمانی سیکرٹری سماجی بہبود سےملاقات

جمعہ 24 مئی 2024 22:48

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2024ء) صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمن خان ملاخیل سے پارلیمانی سیکرٹری سماجی بہبود ولی نور زئی نے ان کے آفس میں ملاقات کی اور انہیں ماحولیات کا قلمدان سنبھالنے پرمبارکباد دی ۔مشیر ماحولیات نے پارلیمانی سیکرٹری کا شکریہ ادا کیا اور انہیں بھی کابینہ میں شامل ہونے اور محکمہ سماجی بہبود کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ۔

ملاقات میں صوبے کی ترقی میں دونوں محکمہ جات کی اہمیت کے حوالے سےتبادلہ خیال کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ عوامی خدمت کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔بعد ازاں صوبائی مشیر ماحولیات سے سماجی و سیاسی رہنما چوہدری نعیم کریم کی قیادت میں ایک وفد نےبھی ملاقات کی اور صوبائی مشیر کو ماحولیات کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

وفد نے صوبائی مشیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی مشیر ہمیشہ عوامی خدمت اور مسائل کے حل کے لیے پیش پیش رہے ہیں ،اب کابینہ کا حصہ بن کر مزید عوامی مسائل اور ان کے حل کے لیے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں گے۔مشیر ماحولیات نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے ان پر جسں اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کی پوری کوشش کریں گے اور عوام کے دیرینہ مسائل کے حل کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں