ڈپٹی کمشنرقلعہ سیف اللہ سعیداحمد دمڑ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

جمعہ 24 مئی 2024 22:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنرقلعہ سیف اللہ سعیداحمد دمڑ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحت کا شعبہ ایک اہم شعبہ تصور کیا جاتا ہے عموما صحت مند معاشرہ ایک تعلیم یافتہ معاشرے کی طرف گامزن ہوجاتا ہے،صحت ایک بنیادی مسئلہ ہے اس شعبے کو ہر صورت میں بہتری کی جانب لے جانا ہم سب افسران کی ذمہ داری بنتی ہیں ،صحت کے مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کو مسیحا کا درجہ اس لئے حاصل ہے کہ ڈاکٹرز معاشرے میں موجود تمام امراض کی تشخص کرکے بروقت علاج ومعالجہ کے لیے تیار رہتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ انسانوں کی خدمت کو باری تعالیٰ بہت پسند کرتا ہے اجلاس میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر دولت شاہ حریفال ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر تاج محمد ودیگر ممبران کمیٹی بھی شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں