ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ سعید احمد دمڑ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمیٹی کا اجلاس

جمعہ 24 مئی 2024 22:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ سعید احمد دمڑ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ تعلیم کے معزز افسران نے شرکت کی اجلاس میں تعلیم کے شعبے سے متعلق بہت سارے معاملات کو زیر بحث لایا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قلع سیف اللہ سعید احمد دمڑ نے تعلیم کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم انسانوں کا بنیادی آئینی اور جمہوری حق ہے اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا قول ہے کہ علم حاصل کرنا ہر مرد اور عورت پر فرض ہے اور یہ بھی فرمایا کہ علم حاصل کرو چاہے تمہیں چین ہی کیوں جانا نہ پڑے لہذا تعلیم سے ہرگز معاشرے کے بچوں کو دور نہ رکھا جائے بلکہ ان کے مستقبل روشن کے لیے دن رات اور مختلف منصوبوں پر کام کرنا شروع کر دیں تاکہ ضلع تعلیم کی معیار کو اونچا مقام حاصل ہو جائے تعلیم یافتہ فرد قوم کا سرمایہ ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مزید فرمایا کہ اسکولوں میں غیر حاضر اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر ایجوکیشن آفسران وزٹ کریں اور اسکولوں کے پڑھائی کے معیار کو بہتری کی جانب گامزن کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میڈم ذکیہ علی، ار ٹی ایس ایم ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر عبدالباری کاکڑ، ایجوکیشن سپورٹس پروگرام یونیسیف ڈسٹرکٹ مینجر حمید اللہ میر زئی، سی پی ڈی پائٹ ڈسٹرکٹ مینجر انجینیئر کلیم اللہ موسی و دیگر تعلیمی افسران بھی اس اجلاس میں شریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں