:سردار عبدالرحمان کھیتران اور سیکرٹری پی ایچ ای عمران گچکی کا ایس ڈی او شہاب الدین کے اچانک انتقال پر تعزیت کا اظہار

اتوار 26 مئی 2024 21:10

گ*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2024ء) صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمان کھیتران اور سیکرٹری پی ایچ ای عمران گچکی نے محکمہ پی ایچ ای جیوانی کے ایس ڈی او شہاب الدین کے اچانک انتقال پر انتہائی افسوس و غم کا اظہار کیا ہے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرحوم کی محکمہ سے گہری وابستگی تھی اور جہاں محکمہ کے لئے انکی خدمات قابل ستائش رہی ہیں وہاں صوبے میں صحت عامہ کے لیے ان کے شب و روز تعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے مرحوم کی ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے انکے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل اور مرحوم کی جنت میں اعلی درجات کی بھی دعا کی۔

(جاری ہے)

مزید براں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک تعزیتی پیغام میں کہا گیا ہے کہ محکمہ پی ایچ ای اس مشکل وقت میں مرحوم شہاب الدین کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑا ہے مرحوم کی بے وقت موت نے پورے محکمہ کو صدمے سے دوچار کر دیا ہے اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کی اہل خانہ کو صبر جمیل کی توفیق دے تعزیتی پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ محکمہ مرحوم افسر کے واجبات مراعات اور ان کے دیگر حقوق کی ادائیگی تک ان کے اہل خانہ کے ساتھ رابطے میں رہے گا تاکہ مرحوم کی فیملی کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں