ڈکیتی و چوری کی تین مختلف وارداتوں میں شہری نقدی ‘طلائی زیورات ‘موبائل فونز ‘موٹرسائیکل سے محروم

اتوار 22 ستمبر 2019 00:05

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2019ء) ڈکیتی و چوری کی تین مختلف وارداتوں میں شہری نقدی ‘طلائی زیورات ‘موبائل فونز ‘موٹرسائیکل سے محروم ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رانا محمدامین اپنی کار پر سیالکوٹ کی طرف جارہاتھاجب وہ گھوئینکی کے قریب پہنچاتواس کو ناکہ لگائے کھڑے تین مسلح ڈاکوئوں نے روک لیا اور ان سے نقدی ‘موبائل فونز چھین کرفرار ہوگئے بھیلووالی کا طلحہ منصوب اپنی بھابھی کے ہمراہ جارہاتھاجب وہ رچھاڑہ کے قریب پہنچاتوان کو دو مسلح ڈاکوئوں نے روک لیا اور ان سے نقدی ‘موبائل فونز او رطلائی زیورات چھین کرفرارہوگئے جبکہ نواحی گائوں اکبر کے احمدعلی نے اپنی موٹرسائیکل گھر کے باہرکھڑی کی جس کو نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں