پریانتھا کمارا کی سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی گاں میں آخری رسومات ادا

باقیات کو قبرستان جلوس کی شکل میں لے جایا گیا، خاندان، دوست اور دیگر افراد کی شرکت

جمعرات 9 دسمبر 2021 23:14

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) سیالکوٹ میں ہجوم کے تشدد سے ہلاک ہونے والے سری لنکن شہری کو ان کے آبائی گاں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق پریانتھا کمارا کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ سری لنکا میں ان کے آبائی گاوں میں ادا کردی گئیں۔

(جاری ہے)

بدھ مت کے پادریوں نے پریانتھا کمارا کے گھر پر مذہبی رسومات ادا کیں، جس کے بعد جلی ہوئی باقیات کو قبرستان کی طرف جلوس کی شکل میں لے جایا گیا، جس میں پریانتھا کے خاندان، دوست اور دیگر افراد نے شرکت کی، راستے کو تعزیتی بینرز اور سوگ کی علامت سفید جھنڈیوں سے سجایا گیا تھا۔

سری لنکن شہری پریانتھا کمارا، جنہیں گزشتہ ہفتے سیالکوٹ میں توہین مذہب کے الزام میں ہجوم نے تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کرنے کے بعد آگ لگا دی تھی، کو ان کے آبائی گاں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں