سیالکوٹ، دیا ویلفیئر آرگنائزیشن کو عطیہ کی گئی امدادہیموفیلیا مریضوں کی جان بچانے میں مددگار ثابت ہو رہی ہے، صدردیاویلفیئر آرگنائزیشن

اتوار 5 مئی 2024 12:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2024ء) صدر دیا ویلفیئر آرگنائزیشن ناظر حسین نے کہا ہے کہ مخیر حضرات کی جانب سے دیا ویلفیئر آرگنائزیشن کو عطیہ کی گئی امداد ہیموفیلیا کےمریضوں کی جان بچانے میں مددگار ثابت ہو رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ادارہ ہیموفیلیا مرض میں مبتلا مریضوں کا مفت علاج کرنے کے ساتھ ساتھ غریب طلباء جو کم وسائل کی بنا پر تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں ان کو تعلیم کے زیور سے بھی آراستہ کر رہا ہے اور ہر ممکن سہولیات بھی فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ادارہ کی جانب سے ہیموفیلیا کے600 سے زائد مریضوں کو مختلف فیکٹرز فراہم کیے جا رہے ہیں جبکہ ہیمو فیلیا بیماری سے متعلق اب تک مختلف سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں سینکڑوں سیمینار بھی منعقد کر چکا ہے، اس کے علاوہ ہیموفیلیا مریض اور مستحق سینکڑوں طالب علموں کو سکالرشپس بھی فراہم کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں