چیئر مین یونین کونسل پنڈی پنجوراں محمد الیاسکا گورنمنٹ ہا ئی سکول ظہورہ کا دورہ

منگل 22 جنوری 2019 15:28

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) میعاری اور بامقصد تعلیم سے ہی ہم پاکستان کوترقی کے راستے پر گامزن کرسکتے ہیں ،گورنمنٹ سکولوں میں میعاری اور با مقصد تعلیم کے فروغ کے لیے اساتذہ ہمہ دم کوشاں ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ بڑی تعداد میں لوگ پرائیویٹ سکولوں کو خیر آباد کہہ کر گورنمنٹ سکولوں کا رخ کر رہے ہیں ۔ اِن خیالات کا اظہار چیئر مین یونین کونسل پنڈی پنجوراں محمد الیاس نے گورنمنٹ ہا ئی سکول ظہورہ کے وزٹ کے دوران سکو ل کے ہیڈ ماسٹر راج کمار ، سید دستار علی نقوی اور دیگر اساتذہ سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں چیئر مین یونین کونسل پنڈی پنجوراں محمد الیاس نے کہا داخلہ مہم کے سلسلے میں لوگوں کو آگاہی دینے کے لیے وہ خود گھر گھر جائیں گے اور اپنی یونین کونسل کے لوگوں کو اپنے بچوں کو گورنمنٹ سکولوں میں داخل کروانے کے لیے راغب کریں گے اُنہوں نے کہا کہ تعلیم کو عام کر کے ہی ہم پاکستان کو ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں شامل کر سکتے ہیں اور تعلیم کی اہمیت سے لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے ہمیں گھر گھر یہ پیغام پہنچانا ہو گا اور پوری قوم کو تعلیم کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہوگا اس کے لیے اساتذہ کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی اور سیاستدانوں کو بھی اپنا کردار ادا کرناہوگااُنہوں نے گورنمنٹ ہا ئی سکول ظہورہ کے اساتذہ کی تعریف کی اور کہا کہ اساتذہ نہایت ہی محنت اور لگن سے کام کر ر ہے ہیں اور بڑی تعدا د میں گورنمنٹ سکولوں میں داخلہ لوگوں کا گورنمنٹ اساتذہ پر بھر پور اعتماد ہے ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں