چونڈہ پسرور روڈ پر سیوریج کا نظام خراب، شہریوں کا حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ

منگل 22 جنوری 2019 17:33

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) سیالکوٹ کے علاقہ چونڈہ پسرور روڈ پر سیوریج کا نظامخراب ، شہریوں کا حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چونڈہ پسرور روڈ پر سیوریج بند ہونے کی وجہ سے گٹروں کا گندہ پانی ابل کر سڑکوں اور گلیوں میں نکل آنے کی وجہ سے بد بو تعفن اور بیماریوں کا باعث بن رہا ہے،بلدیہ کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے علاقہ مکین نہ صرف جلدی بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں بلکہ بچوں میں بھی خطرناک بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ بڑھ گیا ہے۔

چونڈہ پسرور روڈ پر گندے پانی کے لئے ڈالے گئے سیوریج عرصہ دراز سے بند ہوچکے ہیں گھروں کا پانی اور بارشی پانی جمع ہونے سے گٹروں کا گندہ پانی ابل کر باہر سڑکوں اور گلیوں میں پھیل چکا ہے۔ بچوں کو سکول جانے اور نمازیوں کو مسجد جانے کیلئے شدید مشکلات کا سامنا ہے اہل علاقہ نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں