پسرور:زمین کے تنازع پرفائرنگ،22سالہ نوجوان قتل

شدید فائرنگ کے نتیجے میں مقتول کے 3بھائی زخمی

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 16 اکتوبر 2019 14:09

پسرور:زمین کے تنازع پرفائرنگ،22سالہ نوجوان قتل
سیالکوٹ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 اکتوبر2019ء ، نمائندہ خصوصی،رحمان یوسف) سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے نواحی گاؤں خانپور سیداں میں زمین کے تنازع پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجواں جاں بحق ہو گیا ہے، جبکہ چار افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق زمین کے تنازع پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 22سالہ نوجوان تنویربھٹی ولدشبیربھٹی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑ گیا۔

جبکہ اس کے تین بھائی قدیر، سلیمان اور بشیر کے علاوہ اور ایک اور شخص فیاض بھٹی زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کے قاتل ریاض بھٹی ولد اکبر بھٹی کو گرفتار کر کے حوالات منتقل کر دیا ہے۔ اس خونی واردات کے بعد جائے وقوعہ پر ڈی ایس پی پسرور اور تھانہ پھلورہ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے مقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں