16 سالہ لڑکے کو ملزمان نے کلہاڑی کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتاردیا

Mohammad Ali IPA محمد علی پیر 24 اکتوبر 2016 17:55

سمبڑیال (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 24 اکتوبر۔2016ء )ڈیرے پر سوئے ہوئے 16 سالہ لڑکے کو 5 ملزمان نے کلہاڑی کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتاردیا۔

(جاری ہے)

پولیس رپورٹ کے مطابق تھانہ سمبڑیال کے علاقہ موضع نشترآباد کے رہائشی غلام رسول کا 16 سالہ بیٹا ثقلین مشتاق اپنے حقیقی بھائیوں کے ہمراہ ڈیرہ پر سویا ہوا تھا کہ رات کی تاریکی میں 5ملزمان عاقب جاوید ولد محمد جاوید، عبدالرحمان عرف باؤولد محمد خاں ہمراہ3کس نامعلوم نے کلہاڑی کے وار کر کے نوجوان کو قتل کردیا ، تھانہ سمبڑیال پولیس نے مقتول کے بھائی سلامت علی کی درخواست پر 5ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ،وجہ عناد دوروز قبل معمولی جھگڑا بتائی جاتی ہے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں