اسسٹنٹ کمشنروایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سمبڑیال نے تحصیل سمبڑیال محلہ فضل پورہ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا

جمعرات 2 مئی 2024 22:33

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنروایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی احسن ممتاز گوندل نے سمبڑیال محلہ فضل پورہ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اے سی سمبڑیال، اسسٹنٹ کمشنر یو ٹی سیدہ سنبل جاوید،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عمر شجاع وڑائچ اور انچارج واٹر سپلائی عبد الحفیظ مغل نے محلہ فضل پورہ میں عوام الناس کو صاف پانی کی بہتر فراہمی کے لیے فلٹریش پلانٹ کی تعمیر مرمت اور اپ گریڈیشن کرواکر پلانٹ کا افتتاح کر کے عوام الناس کو پانی کی فراہمی جاری کروا دی۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں