چور کچہری کے باہر کھڑی شہری کی موٹر سائیکل لے کر فرار

Mohammad Ali IPA محمد علی ہفتہ 29 اکتوبر 2016 17:34

سمبڑیال(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 29 اکتوبر۔2016ء) چور کچہری کے باہر کھڑی شہری کی موٹر سائیکل لے کر فرار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سمبڑیال کے موضع کوٹ دڑاں کے رہائشی عمران یوسف ولد محمد یوسف مکان کی رجسٹری کروانے کے لیے سمبڑیال کچہری اپنی موٹر سائیکل پر آیا اوروکلاء کمپلیکس کے باہر موٹرسائیکل نمبرSTN-22 کھڑی کر کے وکیل کے چیمبر میں رجسٹری بیعانہ لکھوانے کے لیے چلاگیا جب واپس آیا تو نامعلوم چور اس کی موٹر سائیکل لے کر فرار ہوچکے تھے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں