”سوہنا آیا تے سج گئے نے گلیاں بازار“

Mohammad Ali IPA محمد علی ہفتہ 10 دسمبر 2016 19:03

سمبڑیال (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔10 دسمبر ۔2016ء)”سوہنا آیا تے سج گئے نے گلیاں بازار“آمد ِ مصطفی کے حوالے سے سمبڑیال وگردنواح میں گھروں میں چراغاں جبکہ گلیاں بازار سج گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سمبڑیال اوراس کے اردگرد دیہاتوں اورٹاونز میں جشن عید میلاد النبیکی خوشیاں منانے کے لیے گھر گھر چراغاں اورگلیوں ،بازاروں کو سجانے کاکام اپنے عروج پر ہے جدھر بھی نظر دوڑائیں جس گلی اوربازار کا رخ کریں لوگوں نے اپنی عقیدت کااظہار کھل کر کیا ہے اپنے اپنے گھروں کو سجایا جارہا ہے گلیاں ،بازار رنگ بھرنگی جھنڈیوں میلاد کی مناسبت والے جھنڈوں رنگ بھرنگے کپڑوں سے سجادیئے گئے ہیں جشن عید میلاد النبی کا مرکزی جلوس صبح 9بجے نکلے گا جس میں تمام مذہبی وسیاسی جماعتیں بھر پور شرکت کریں گی جلوس پورے شہر کا چکر لگائے گا اختتام پر علماء کرام شرکاء جلوس سے خطاب کریں گے جلو س کے راستوں میں سٹیج بنا کر اورلنگر کا بھی خصوصی انتظام کیا جاتا ہے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں