حضرت امام علی الحق ؒ کا سالانہ عرس،اختتامی نشست آج ہوگی

بدھ 19 ستمبر 2018 01:00

سیالکوٹ۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) حضرت امام علی الحق ؒ کا سالانہ عرس،اختتامی نشست آج ہوگی، تفصیلات کے مطابق فاتح سیالکوٹ و عظیم روحانی ہستی حضرت امام علی الحق ؒ کے سالانہ عرس کی چادر پوشی کی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ منور حسین لنگڑیال نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر زونل ایڈمنسٹریٹر اوقف گوجرانوالہ زون شاہد حمید ورک ، زونل خطیب اوقاف محمد زبیر ، ڈسٹرکٹ منیجر سیالکوٹ رشید احمد گجر ، ڈسٹرکٹ خطیب قاری غلام حسین ، غلام عباس ، محمد شہباز ، محمداکرم گھمن ، عرفان احمد ، محمد نقاش سمیت معززین سیالکوٹ کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر منور حسین لنگڑیال اور زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف گوجرانوالہ زون نے باقاعدہ چادر پوشی کی رسم ادا کی، چادر پوشی کے بعد علماء اکرام نے ملک و قوم کی ترقی کے لئے خصوصی دعا کی، یاد رہے کہ حضرت امام علی الحق ؒ کے سالانہ عرس کی4روزہ تقریبات کا سلسلہ آٹھویں محرم الحرام تک جاری رہے گا، حضرت سید امام علی الحق شہید المعروف امام صاحب ؒ کے سالانہ چار روزہ عرس کی اختتامی نشست آج بعدنماز عشاء منعقد ہوگی ،مقامی علماء ونعت خواں کے علادہ سجادہ نشین عیدگاہ شریف راولپنڈی پیر حافظ محمد نقیب الرحمن اور صاحبزادہ محمد حسان حسیب الرحمن خصوصی خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں