سیالکوٹ،پتنگ کی ڈور نے بچی کی جان لے لی، باپ شدید زخمی

جمعہ 19 اپریل 2019 17:42

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) سیالکوٹ میں قاتل ڈور نے 7 سالہ بچی کی جان لے لی،اس کا باپ شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

اشتیاق نامی شخص اپنی موٹر سائیکل پر 7 سالہ بیٹی نمرہ کے ساتھ جا رہا تھا کہ اچانک کٹی ہوئی پتنگ کی ڈور پھرنے سے بچی نمرہ کا گلا اور اشتیاق کا بازو کٹ گیا،دونوں باپ بیٹی شدید زخمی ہوگئے،جنہیں ہسپتال پہنچایا گیا ،جہاں نمرہ نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا،زخمی اشتیاق کو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں