معاشرے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے بھائی چارے ، اخوت ، صبر اور برداشت کے کلچر کو پروان چڑھانے کیلئے علماء کرام اپنا کردار ادا کریں ، ڈی پی او

ہفتہ 24 اگست 2019 23:27

سیالکوٹ 24 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) مستنصر فیروز نے کہا ہے کہ معاشرے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے آپسی بھائی چارے ، اخوت ، صبر اور برداشت کے کلچر کو پروان چڑھانے کیلئے علماء کرام اپنا کردار ادا کریں ، باہمی اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنے سے امن کے سفاک دشمن کو اپنے مذموم مقاصد کو عملی جامہ پہنانے کا موقع نہیں مل سکتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے محرم الحرام کے سلسلہ میں ضلعی امن کمیٹی سیالکوٹ کے ممبران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کریم بخش ، حافظ اصغر علی چیمہ ، احسان الہٰی رحمن، علامہ عقیل احمد ظہیر، مفتی کفایت اللہ شاکر، مولانا ایوب خان، ایوب اوپل، حافظ غلام محی الدین اور ملک ذاکر ایڈووکیٹ کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے علمائ کرام ،عمائدین اور مختلف مذاہب کے نمائندگان نے اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں عاشورہ محرم کے دوران امن و امان کو قائم رکھنے کیلئے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد پر یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ علماء کرام نے کہاکہ وہ معاشرے میں قیام امن کیلئے انتظامیہ اور پولیس سے مکمل تعاون کریں گے۔ اجلاس کے آخر میں ملک کی ترقی ، خوشحالی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں