ڈسٹرکٹ پولیس سیالکوٹ کے زیرِ اہتمام تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے سیمینار

بدھ 22 جنوری 2020 17:32

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس سیالکوٹ کے زیرِ اہتمام تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں آرپی او گوجرانوالہ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سیالکوٹ اور ضلع بھر کے تفتیشی افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آر پی او گوجرانوالہ جناب طارق عباس قریشی صاحب نے کہا کہ سیمینار کا مقصد تفتیشی افسران کی تربیت اور رہنمائی کے ذریعے تفتیش کے عمل کو بہتر بنانا ہے تاکہ جرائم پیشہ افراد کو عدالتوں سے قانون کے مطابق سزائیں دلوا ئی جاسکیں۔

سیمینار میں ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ جناب طارق عباس قریشی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ جناب کیپٹن (ر) مستنصر فیروز، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جناب چوہدری طارق جاوید، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر جناب رانا دلشاد نے ضلع بھر کے تفتیشی افسران کو تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے کے حوالے سے لیکچرز دیئے۔اس موقع پر شریک تفتیشی افسران نے بھی تفتیش کے مراحل میں درپیش مسائل اور پیچیدگیوں کا ذکر کیا جس میں افسران نے ان کی رہنمائی کی۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں