پابندی کے باوجود پتنگ بازی، پتنگ فروشی کرنے پر 16افراد گرفتار

بدھ 22 جنوری 2020 17:32

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2020ء) سیالکوٹ میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کرنے والے 16افراد کو گرفتار کر کے سینکڑوں پتنگیں اور ڈوریں برآمد کرلی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ رنگپورہ کے علاقہ پورہ ہیراں سے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ندیم، قاسم، زین، اظہر اور سلطان، محلہ اٹاری میں ندیم طفیل، تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ کچا شہابپورہ سے جنید، فیکٹری ایریا سے فراز احمد،کچا شہابپورہ سے عامر، امجد، شکیل، یاسین ، ذبیر اور سفیان سی30پتنگیں اور5 ڈوریں، تھانہ کوتوالی کے علاقہ رامتلائی سے ارسلان اور ریلوے روڈ سے مبارک علی کو گرفترا کر کے سینکڑوں پتنگیں اور ڈویں برآمد کر لیں۔

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں