پرائس کنٹرول مجسٹریٹ وقار احمد ناگرہ کی گرانفرشوں کے خلاف کارروائی ، اشیاء خوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر ہزاروں روپے کے جرمانے عائد

ہفتہ 23 مئی 2020 23:49

سیالکوٹ23مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) پرائس کنٹرول مجسٹریٹ وقار احمد ناگرہ نے گرانفرشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ رنگپورہ کے علاقے اسلام آباد محلہ ،ککے زائی محلہ ،رڑی اور تلواڑہ مغلاں ،بن پھاٹک اشیاء خوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر ہزاروں روپے کے جرمانے عائد کئے جبکہ کچھ دوکانداروں پر ایف آئی آر بھی درج کروا دی ،گزشتہ روز عوامی شکایات کے سلسلے میں انہوں نے تھانہ رنگپورہ کے قریب کریانہ سٹور ز اور چکن شاپ ،سبزی فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ولی سپر سٹور ،گلیکسی کریانہ مارٹ ،ایچ ایم سپر سٹور ،بلیو مارٹ کریانہ اور چکن شاپ کے مالکان کو سرکاری ریٹ سے مرغی کا گوشت 40،50روپے سے زائد فروخت کرنے جبکہ سبری فروشوں کو شملہ مرچ 25روپے کی بجائے 60روپے ،120روپے اور پھول گوبھی 42روپے کی بجائے 80روپے 100روپے فی کلو فروخت کرنے پر بھاری جرمانے عائد کئے جبکہ محمد مدثر ولد مجید حسین قوم گجر محلہ رڑی کو سبزی مہنگی فروخت کرنے جبکہ امجد ولد بشیر قوم آرائیں کو مرغی کا گوشت مہنگے داموں فروخت کرنے پر ایف آئی آر درج کروا دی ۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں