ڈیفنس آفیسر سیالکوٹ کا علی الصبح نئی سبزی وفروٹ منڈی موضع بھڈال کا دورہ،نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا

منگل 23 اپریل 2024 13:27

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) سول ڈیفنس آفیسر سیالکوٹ خالد شہزاد اعوان نے علی الصبح نئی سبزی وفروٹ منڈی موضع بھڈال سیالکوٹ کا دورہ کیا اور نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بولی کے عمل کو صاف اور شفاف بنانے کے لیے محکمہ زراعت کے مقامی افسران کو نیلامی کے عمل کی کڑی نگرانی کرنے اور سرکاری نرخ ناموں کو مناسب جگہ پر آویزاں کرنے کے احکامات جاری کیے۔سی ڈی او نے آلو، پیاز اور ٹماٹر کی طلب ورسد کا بھی جائزہ لیا، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ملک عبداللہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں