تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمبڑیال میں ملیریا کے عالمی دن پر آگاہی واک و سیمینار

جمعہ 26 اپریل 2024 16:35

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمبڑیال میں ملیریا کے عالمی دن پر آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا،جس کی قیادت ڈپٹی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر تحسین انور اور ایم ایس ڈاکٹر جاوید ساہی نے کی۔

(جاری ہے)

آگاہی مہم کے دوران شہریوں، ہسپتال میں آئے مریضوں اور سٹاف کو ملیریا سے بچاؤ کے حوالے سے حفاظتی تدابیر بارے آگاہ کیا گیا اور ملیریا کے پھیلاؤ اور تدارک کے حوالے سے آگاہی پمفلٹ تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ ملیریا جان لیوا بیماری ضرور ہے مگر قابل علاج مرض ہے، ملیریا سے حفاظتی اقدامات کر کے بچا جا سکتا ہے، شہریوں کو چاہیے کہ ملیریا کے لاروا کی افزائش کے خاتمے کے لئے گھروں کی چھتوں اور گملوں میں بارشی پانی کھڑا نہ رہنے دیں، گھر کو صاف رکھیں، ٹائروں میں جمع شدہ پانی بھی ملیر یا کا سبب بنتا ہے، حفاظتی اقدامات کر کے ملیریا کی موذی بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں