سیالکوٹ، عوام کو سستی روٹی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے،اے ڈی سی فنانس

پیر 13 مئی 2024 18:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مظفر مختار نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں عوام کو سستی روٹی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ میں تندور مالکان ایسوسی ایشن کے صدر سمیع اللہ اور جنرل سیکرٹری محمود اللہ سے ملاقات کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

تندور مالکان ایسوسی ایشن کے صدر، سیکرٹری، سنی نائب صدر، چیئرمین ڈسکہ حاجی عمر خان، جنرل سیکرٹری ڈسکہ عابد حسین بھی اس موقع پر یہاں موجود تھے۔ اے ڈی سی نے 15 روپے کی دیسی روٹی جس کا وزن 100 گرام ہو کی فروخت یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں