بزنس فسیلی ٹیشن سنٹر سیالکوٹ سے گزشتہ2ہفتوں کے دوران 176 این او سیز جاری کئے جا چکے ہیں، ڈپٹی کمشنر

پیر 13 مئی 2024 19:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر سیالکوٹ سے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 176 این او سیز جاری کئے جا چکے ہیں، اسی عرصہ میں جمع کرائی جانےوالی 242 میں سے 36 درخواستوں پر کام جاری ہے، جنوری میں سنٹر کے قیام سے لےکر ابتک مجموعی طور پر 887 این او سیز جاری کئے جاچکے ہیں جبکہ 131 افراد نے ماہرین سے راہنمائی بھی حاصل کی ہے، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) فنانس اینڈ پلاننگ مظفر مختار، مینجر بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر سید حیدر منیر، ڈی او انڈسٹریز راشدہ بتول و دیگر افسران بھی اس موقع پر یہاں موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے بتایا کہ بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے قیام سے ابتک کل 1177 افراد نے سنٹر کا دورہ کیا ہے جو اس مرکز پر کاروباری افراد اور شہریوں کے اعتماد کا مظہر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران جن ڈیپارٹمنٹس نے این او سیز جاری کئے ہیں ان میں 67 انرجی ڈیپارٹمنٹ،49 ایف ڈبلیو ایف، 31 ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی، 27 لوکل گورنمنٹ، 26 پنجاب فوڈ اتھارٹی اور باقی دیگر محکموں بشمول لائیو سٹاک، ماحولیات، آئی سی آئی ڈی، پیسک، سی اینڈ ڈبلیو، ایریگیشن، ہوم ڈیپارٹمنٹ نے جاری کئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر سے رجوع کرنے والے شہریوں کی درخواستوں پر دی گئی ٹائم لائن کے مطابق کارروائی کی جائے اور زیر التواء درخواستوں پر فوری رپورٹ جمع کرائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں