سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ اورچرس برآمد،2افراد گرفتار

پیر 13 مئی 2024 21:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) سیالکوٹ پولیس نےناجائز اسلحہ اور2کلو سے زائدچرس برآمد کرکے2افراد کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

تر جمان کے مطابق تھانہ کوتوالی کے علاقہ سے پولیس نے دوران گشت ایک شخص عرفان سے2کلو200گرام چرس اورتھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ سے محمد عبداللہ سے پستول برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا اور مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں