سٹوڈنٹ کونسل کے قیام کے سلسلے میں جاری شیڈول پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے،سی ای او ایجوکیشن سیالکوٹ

پیر 13 مئی 2024 21:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن جاوید اقبال بابر نے ڈائریکٹر مانیٹرنگ پنجاب کی طرف سے سٹوڈنٹس کونسل کے قیام کے سلسلے میں جاری شیڈول پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کردیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈی ای او سکینڈری اور تمام ہائی سکولز ہیڈ ماسٹرز مردانہ و زنانہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سٹوڈنٹ کونسل کے قیام کے سلسلے میں جاری شیڈول پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور سٹوڈنٹس کو سٹوڈنٹ کونسل بنانے کے لیے مکمل موقع فراہم کیا جائے تاکہ وہ آزادانہ طور پر اپنے پسند کے طلباءکو سٹوڈنٹ کونسل کا ممبر منتخب کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں