اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کا گوشت و دودھ کی دوکانوں پر چھاپے، جرمانے عائد

منگل 14 مئی 2024 14:41

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ انعم بابر نے تحصیل سیالکوٹ کی گوشت و دودھ کی متعدد دوکانوں پر چھاپے مارے اور جرمانے عائد کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ نے اوزان و پیمائش کے پیمانے چیک کیے اور سرکاری نرخ ناموں کی خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں کو جرمانہ عائد کیے۔ اس موقع پر اے سی سیالکوٹ نے کہا کہ گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور کسی کو بھی زائد نرخوں پر اشیافروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں