ڈی پی او سیالکوٹ کا کھلی کچہری کا انعقاد، شہریوں کے مسائل دریافت کیے

منگل 14 مئی 2024 20:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور شہریوں کے مسائل دریافت کیے۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ نے روزانہ کی بنیاد پر ہونیوالی کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے اور باعزت طریقے سے انصاف کی فراہمی ،کھلی کچہری میں شہریوں کی درخواستوں پرمتعلقہ افسران کو میرٹ کی بنیاد پر شکایات کا ازالہ کر کے رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کیے۔اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا کہ عوام کو انصاف فراہم کرنا ہمارا فریضہ ہے،سیالکوٹ پولیس کا مقصد شہر کو کرائم فری اور امن کا گہوارہ بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں