سیالکوٹ پولیس کی کارروائی ، 6 پتنگ فروش گرفتار

بدھ 15 مئی 2024 16:57

سیالکوٹ پولیس کی کارروائی ، 6 پتنگ فروش گرفتار
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) سیالکوٹ پولیس نے پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران 6افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ رنگپورہ کے علاقہ موری گیٹ سے پولیس نے پتنگ فروشوں محمد احمد سے 100پتنگیں 13عدد چرخیاں ڈور،تھانہ بیگووالہ کے علاقے گھڑتل سے ارشد محمود سے 36پتنگیں ،تھانہ سمبڑیال کے علاقے سے حیدر شریف سے 20پتنگیں ،5عدد کیمیکل ڈوریں ،رانا مبشر سے 11پتنگیں ،حسیب اور علی سے 8پتنگیں اور 3عدد کیمیکل ڈوریں برآمد کر کے انہیں گرفتار کر لیا اور مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں