محنت اور جدوجہد جاری رکھی جائے تو کامیابی قدم چومتی ہے، شکیلہ جاوید آرتھر

بدھ 15 مئی 2024 20:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) مسلم لیگ ن کی ممبر صوبائی اسمبلی شکیلہ جاوید آرتھر نے کہاہے کہ محنت اور جدوجہد جاری رکھی جائے تو کامیابی قدم چومتی ہے، عیسائی نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو چاہیے کہ وہ مضبوط اعصاب کے ساتھ تعلیم کے حصول پر زیادہ سے زیادہ توجہ دیں، میڈیکل کے شعبے میں ہم پوری توجہ دے رہے ہیں تاکہ عیسائی اداروں کو سہولیات میسر آ سکیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نےعیسائی نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نےمزید کہا کہ موجودہ حالات میں عیسائی نوجوان لڑکے اور لڑکیاں خودداری کی زندگی کو اپنائیں ، بھکاری بننا کسی طور بھی رحمت کا باعث نہیں بنتا بلکہ خدا کی نظر میں یہ عمل درست نہیں ہے۔ جو لوگ خود دار زندگی گزارتے ہیں اور بزنس کو پروموٹ کرنے کے لیے اپنی جدوجہد کو جاری رکھتے ہیں ان کی نسلیں خوشحالی کی زندگی گزارتی ہیں جب کہ تنخواہ دار طبقہ صرف اور صرف اپنے خاندان کا پیٹ پال سکتا ہے وقت کا تقاضا ہے ۔

(جاری ہے)

عیسائیوں کو کاروبار کی طرف متوجہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھتی ہوں ہم نے محنت اور جدوجہد کی ہے اور خدا نے ہماری جدوجہد کو تقویت دی ہے اور آج میں اسمبلی میں اپنی قوم کی نمائندگی کر رہی ہوں ۔ آج جو بڑھتی ہوئی بے چینی اور اضطرابی کیفیت ہے اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے اپنوں سے رشتے مضبوط کیے جائیں

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں