سیالکو ٹ ٹیکس بار ایسوسی ایشن ہماری فیملی کا حصہ ،ٹیکس بار ہمیشہ ڈسٹرکٹ بار کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے،سہیل اقبال ہرڑ

بدھ 15 مئی 2024 20:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سہیل اقبال ہرڑ نے کہا ہے کہ سیالکو ٹ ٹیکس بار ایسوسی ایشن ہماری فیملی کا حصہ ہے ، سیالکوٹ ٹیکس بار ہمیشہ ڈسٹرکٹ بار کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے، وکلاء کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سہیل اقبال ہرڑ نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی لائبریری میں سیالکوٹ ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب سے ممبر پنجاب بار کونسل شمشاد احمد باجوہ، صدر ٹیکس بار محمد عاطف ملک، آفتاب حسین ناگرہ، جوائنٹ سیکرٹری مہر عقیل اکرم،سینئر نائب صدر ثاقب جاوید، نائب صدر عمران مشتاق کھوکھر،جنرل سیکرٹری عثمان رضا،سابق صدر جاوید اقبال مغل، ارشد نواز مان،محمد یونس نے بھی خطاب کرتے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرسیالکوٹ ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے علاوہ وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

صدر سیالکوٹ ٹیکس بار ایسوسی ایشن محمد عاطف ملک نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار ہمارا گھر ہے سیالکوٹ ٹیکس بار بھی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا حصہ ہے بطور صدر بار میں وکلاء کے مسائل حل کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی ہے۔جنرل سیکرٹری سیالکوٹ ٹیکس بار عثمان رضا نے کہا کہ سیالکوٹ ٹیکس بار کے وکلاء کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔ سیالکوٹ ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران اور سینئر وکلاء نے بار کی جانب سے تقریب منعقد کروانے پر صدر سہیل اقبال ہرڑاو ر ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور اس بات کا عزم کیا ہے کہ پہلے کی طرح سیالکوٹ ٹیکس بار ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے بشانہ بشانہ کھڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں