ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ کا تحصیل سمبڑیال کا تفصیلی دورہ ،بنیادی مرکزصحت،شجر کاری و امتحانی سنٹر کا معائنہ کیا

بدھ 15 مئی 2024 20:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے تحصیل سمبڑیال کا تفصیلی دورہ کیا اور بنیادی مرکزصحت،شجر کاری و امتحانی سنٹر کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بنیادی مرکزصحت ورسالکے کے دورہ کے دوران ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضری چیک کی اور مریضوں کو فراہم ی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے فارمیسی میں ادویات کے سٹاک او رریکارڈ کا بھی معائنہ کیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے بی ایچ یو پر بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچاؤکے حفاظتی ٹیکہ جات اور پولیو کے قطرے پلانے کیلئے قائم ڈیسک کا بھی معائنہ کیا اور ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ویکسینیٹرز کی فیلڈ میں موجودگی کی تصدیق کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال احسن ممتاز گوندل کے ہمراہ ائیرپورٹ روڈ پر جاری شجر کاری اور نہر کے ساتھ واکنگ ٹریک پر جاری کا م کا بھی معائنہ کیا۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر گورنمنٹ ہائی سکول خادم علی روڈ سیالکوٹ میں بورڈف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے جاری امتحانات کیلئے قائم سنٹر کا بھی معائنہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں