پٹرولنگ پولیس ڈسکہ کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی ،3ملزمان گرفتار

جمعرات 16 مئی 2024 14:37

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) پٹرولنگ پولیس ڈسکہ نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پٹرولنگ پولیس کے مطابق ڈی ایس پی پٹرولنگ محمد عرفان الحق سلہریا کی زیر نگرانی انچارج پٹرولنگ چیک پوسٹ گلوٹیاں موڑ ڈسکہ یا سر محبوب ،سب انسپکٹر اور ان کی ٹیم نے مختلف جگہوں پر ناکہ بندی کے دوران غیر قانونی اسلحہ اور اسلحہ کی نمائش کرنےپر ملزمان عبدالرحمن سے کلاشنکوف ،پسٹل اور 9ایم ایم درجنوں گولیاں ،راشد سے 30 بور پسٹل اور امانت علی سے رائفل بمعہ سینکڑوں گولیا ں برآمد کر کے انہیں گرفتار کر لیا،ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی ڈسکہ اور تھانہ صدر میں علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

ا س موقع پر انچارج پٹرولنگ چیک پوسٹ نے کہا کہ شاہراہوں پر اسلحہ کی نمائش اور غیر قانونی اسلحہ لے کر گھومنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی، جرائم پیشہ عناصر کو کسی صورت معافی نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں