عوام کو سستی روٹی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے،اے ڈی سی فنانس سیالکوٹ

جمعرات 16 مئی 2024 20:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مظفر مختار نے کہا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں سیالکوٹ میں عوام کو سستی روٹی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ میں تندور مالکان ایسوسی ایشن کے صدر سمیع اللہ اور جنرل سیکرٹری محمود اللہ سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ تندور مالکان ایسوسی ایشن کے صدر ، سیکرٹری، سینئر نائب صدر رانا عنصر ، چیئرمین ڈسکہ حاجی عمر خان، جنرل سیکرٹری ڈسکہ عابد حسین بھی اس موقع پر یہاں موجود تھے۔ اے ڈی سی جی فنانس مظفر مختار نے 15 روپے کی 100 گرام وزن کی روٹی کی فروخت یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے۔ضلعی انتظامیہ کے احکامات پر عمل نہ کرنے اور روٹی مہنگی فروخت کرنے والے تنور مالکان کو بھاری جرمانے کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں