ستھرا پنجاب پروگرام کا دوسرا فیز کامیابی سے جاری ہے، ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ

جمعرات 16 مئی 2024 20:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہےکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے دیہی و شہری علاقوں میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کیلئے ستھرا پنجاب پروگرام کا دوسرا فیز کامیابی سے جاری ہے، اس سلسلے میں ر یونین کونسل میں صفائی کیلئے 4افراد پر مشتمل ٹیم تعینات کی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری سرگرمیوں کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اے ڈی سی فنانس مظفر مختار ،سی ای او سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف نواز، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد فاروق، ایس این اے حافظ ظہیر احمد بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ رواں ماہ دیہی علاقوں میں صفائی کیلئے مجموعی طور پر 33917ایکٹویٹیز پورٹل پر اپ لوڈ کی گئی ہیں ان میں سے 33602ایکٹوٹیز کی تصدیق بھی ہو چکی ہے۔ محمد ذوالقرنین نے افسران کو ہدایت کی کہ دیہی علاقوں سے اٹھائے جانے والے کوڑا کرکٹ کی مناسب طریقے سے ڈمپنگ یقینی بنائیں۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں