موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ کرنے والے2افراد کو موٹر سائیکلوں سمیت گرفتار

جمعرات 16 مئی 2024 20:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) سیالکوٹ پولیس نے مختلف واقعات میں موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ کرنے والے2افراد کو موٹر سائیکلوں سمیت گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کیمطابق تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ سے پولیس نے شاہراہ عام پر خطرناک انداز میں موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرنے والے نوجوان طیب شہباز اور تھانہ اگوکی کے علاقہ میں ون ویلنگ کرنے والے فیضان کو گرفتار کرکے انکی موٹر سائیکلیں قبضہ میں لی اور مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں