اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں ستھرا پنجاب پروگرام کےلئےموزوں اراضی کی فوری فراہمی کےلئے اقدامات کریں،ڈپٹی کمشنر

جمعہ 17 مئی 2024 18:11

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نےسیالکوٹ کی چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام کےلئے اپنی تحصیلوں میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ٹرانسفر سٹیشن اور لینڈ فل سائیٹ کےلئے موزوں اراضی کی فوری فراہمی کےلئے اقدامات کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ روڈ سائڈ پر کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو لفٹ کیا جائے اور بالخصوص دیہات کے داخلی راستوں پر کمیونٹی کے تعاون کچرا کنڈیوں کو ختم کیا جائے اور چھپڑوں کی صفائی پر فوکس کیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، لوکل گورنمنٹ کے مقامی حکام کے افسران سے حکومت پنجاب کے انیشیٹیو پر عملدرآمد کےلئے کئی جانے والے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔

ڈپٹی کمشنرنے میونسپل کارپوریشن،ضلع کونسل اور محکمہ ہیلتھ کو مل کر آوارہ کتوں کو تلف کرنے کےلئے جائنٹ ایکشن پلان بنانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ تندوری دیسی روٹی کی مقررہ قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو معیاری سروسز فراہم کرکے اپنا اعتماد بحال کرنا ہے،افسران اور ملازمین عوامی مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دیں۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں