سرکل سمبڑیال کے سمبڑیال وگردونواح کے تھانوں میں چوری،ڈکیتی کی 13 وارداتوں کے دوران شہری 3لاکھ روپے نقدی سمیت لاکھوں روپے مالیت کی 4عددموٹر سائیکلیوں ،پیٹر انجن ،گندم ،مویشیوں سے محروم

جمعہ 17 مئی 2024 22:56

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) سرکل سمبڑیال کے سمبڑیال وگردونواح کے تھانوں میں چوری،ڈکیتی کی 13 وارداتوں کے دوران شہری 3لاکھ روپے نقدی سمیت لاکھوں روپے مالیت کی 4عددموٹر سائیکلیوں ،پیٹر انجن ،گندم ،مویشیوں سے محروم۔ تھانہ سمبڑیال کے علاقہ ثروت مارکیٹ میںعدنان کی دکان سے نقدی 2 لاکھ روپے ،موڑ سمبڑیا ل ساجد پرویز کی پان شاپ سے موبائل فون،موضع ریحان چیمہ میں محمد اقبال کے ڈیرہ سے پیٹر انجن مالیت 60 ہزار روپے ،کچہری سمبڑیال احاطہ کے باہر سے بشارت محمود کا موٹر سائیکل ،موضع ورسالکے میں وقاص علی سے تین کس موٹر سائیکل سوارمسلح ڈاکوئوںنے اسلحہ کے زورپر نقدی 70 ہزار ،موبائل ،موٹر سائیکل ،موضع بھوپالوالہ اورپسیہ میں سرفرازاحمد وڑائچ کے ڈیرہ سے 27 عدد توڑے ،محمد عمران کے ڈیرہ سے 20من گندم مالیت 1لاکھ 90ہزار روپے ،موضع جیٹھی کے میں راشد علی کباڑیہ کی دکان کی گیلری کی دیوار توڑ کر نقدی 15 ہزار روپے ، نجی ہسپتال موڑ سمبڑیال کے باہر سے عبدالقیوم کی موٹر سائیکل ،ای پی زیڈ کے قریب احمد پولی مارک سے دوعدد پنکھے 100عدد ٹونٹیاں اور 100 عدد کبوتر ،موضع ڈھلم بلگن میں ظہیر الدین بابر کی دکان سے نقدی 45 ہزار بمعہ ہزاروں روپے مالیت کی اشیاء جبکہ تھانہ بیگووالہ میں عنصر رفیق کے ڈیرہ سے 5 لاکھ روپے مالیت کی دوراس گائے ،شاخ بچھڑی نامعلوم چورچوری کر کے لے گئے۔

(جاری ہے)

روزانہ کی بنیاد پر چوری،ڈکیتیوں کا نان سٹا پ سلسلہ جاری ہے ،سرکل سمبڑیال پولیس نے چوروںاورڈاکوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے،شہریوں نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں